ابنا: فلسطین کے اطلاع رسانی کے مرکز کی رپورٹ کی مطابق غرب اردن ميں واقع رام اللہ میں یورپی یونین کے سفیر جان رائٹر نے کہاکہ اس یونین کا ثابت اور واضح موقف مکمل طور پر اور صہیونی ریاست کے مقابلے میں، فلسطین ميں دارالحکومت بیت المقدس پر مشتمل ایک آزاد مملکت کی تشکیل کی حمایت کرنا ہے۔ رام اللہ ميں یورپی یونین کے سفیر نے فلسطینی علاقوں ميں اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر کو غیرقانونی اقدام قرار دیا اور ان کالونیوں کی تعمیر روکے جانے پر تاکید کی ۔ یورپی یونین نے گذشتہ سال کے اواخر میں ، صہیونی کالونیوں کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے صہیونی کالونیوں میں بنائے جانے والی مصنوعات پر پابندی لگادی ہے۔ اس یونین نے ایک ایسا دستورالعمل ترتیب دیا ہے کہ جس کی رو سے، صہیونی آبادی میں جاری پروجکٹوں کے لئے اس یونین کی مالی حمایت اور اسرائيلی علاقوں میں جو ادارے فعال ہیں ان پر روک لگادی جائے گي ۔
.......
/169